Live Updates

پی ٹی آئی نے دوبارہ ہمارے لیڈر کی کردار کشی کی تو زبان کھینچ لیں گے، مرتضیٰ جاوید عباسی

عمران خان سیاسی ڈکٹیٹر ہے اپنی چار سالہ کارکردگی بتانے کے بجائے چور مچائے شور کے مترادف شور مچانے والے عمران خان کے پاس خیبر پختونخواہ میں حکومت موجود ہے، نو وزیروں پر کرپشن کے الزمات لگے تو احتساب کمیشن کو ہی تالے لگا دیئے گئے ہیں،کہ سونامی کے دعویداروں کے جلسہ میں کل تین ہزار کرسیاں لگائی گئیں جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ تبدیلی ڈگڈی بجانے سے اور ناچ گانے سے نہیں آتی ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا تقریب سے خطاب

پیر 15 مئی 2017 22:41

پی ٹی آئی نے دوبارہ ہمارے لیڈر کی کردار کشی کی تو زبان کھینچ لیں گے، ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نواز کے پی کے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایبٹ آباد جلسہ میں بازاری زبان استعمال کی گئی مگر اب دوبارہ کسی نے ہزارہ میں ہمارے لیڈر کی کردار کشی کی تو زبان کھینچ لیں گے، جلسہ میں ایک بھی مقامی منتخب نمائندے کو اس قابل نہیں سمجھا گیا کہ وہ اپنے علاقے کے عوامی مسائل پر بات کر سکے ،عمران خان سیاسی ڈکٹیٹر ہے اپنی چار سالہ کارکردگی بتانے کے بجائے چور مچائے شور کے مترادف شور مچانے والے عمران خان کے پاس خیبر پختونخواہ میں حکومت موجود ہے اور نو وزیروں پر کرپشن کے الزمات لگے تو احتساب کمیشن کو ہی تالے لگا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہ پیر کو یہاںحویلیاں پریس کلب میں حویلیاں پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ایبٹ آباد کے صحافیوں کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سونامی کے دعویداروں کے جلسہ میں کل تین ہزار کرسیاں لگائی گئیں جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ تبدیلی ڈگڈی بجانے سے اور ناچ گانے سے نہیں آتی ہے کے پی کے حکومت کے ترجمان و اطلاعات کے وزیر ہمارے بھائی کی عقل و آنکھوں پر پردے پڑ چکے ہیں جنہیں عوامی مسائل نظر ہی نہیں آ رہے ہیں ایبٹ آباد جلسہ میں شیخ رشید جیسے بونگے لیڈر نے انتہائی گھٹیا اور بازاری زبان استعمال کی جس کیلئے میں اتنا ہی کہوں گا کہ جس کا دوست و مشیر شیخ رشید ہو اسکا اللہ ہی حافظ ہے اس موقع پر تقریب میں نو منتخب اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے راجہ محمد ہارون، ممبر ایف ایس سی سردار شفیق، صدر اے یو جے سردار نوید عالم، جنرل سیکرٹری ثاقب خان اور دیگر کابینہ صدر پریس کلب محمد شاہد چوہدری، جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان اور دیگر کابینہ کو مبارکباد دی گئی تقریب میں ایم پی اے اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویز، سرکاری محکموں کے افسران، بلدیاتی نمائندوں، تاجر رہنمائوں ، ماہرین تعلیم و زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عمائدین حویلیاں نے شرکت کی ا س موقع پر قادر بخش، ہارون استحاق، خاکسار نثار، عبد القدوس شاہ سمیت حویلیاں کے صحافیوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اس موقع پر تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنے چار سالہ دور حکومت کی کوئی ایک کارکردگی دکھا دے جس سے تبدیلی آئی ہو سوائے گدھوں کی تجارت کے علاوہ تحریک انصاف کے پاس بات کرنے کیلئے صرف تنقید اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنا ہے کے پی کے میں سمینٹ فیکٹروں کے این او سی کیلئے تیس کروڑ روپے رشوت مانگی گئی خیبر بینک سکینڈل سمیت نو وزیروں پر کرپشن کے الزمات ہیں ہمارے کسی وزیر پر کرپشن کا الزام ثابت کر دیں تو ہم جواب دینگے وفاقی حکومت پانچ اضلاع میں سترہ سو بستروں کے ہسپتال بنانا چاہتی ہے مگر جگہ نہیں دی جا رہی ہے ایبٹ ااباد بائی پاس کا این او سی نہیں دیا جا رہا ہے صحافت ملک کا اہم ستون ہے جسے اپنی زمہ داری نبھانی ہو گی اور ایبٹ آباد کے صحافی انتہائی زمہ دارانہ صحافت کر رہے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات