وزیر اعلیٰ سندھ نے تھر پارکر میں موروں کی بڑھتی ہوئی اموات کا نوٹس لے لیا

پیر 15 مئی 2017 23:23

وزیر اعلیٰ سندھ نے تھر پارکر میں موروں کی بڑھتی ہوئی اموات کا نوٹس لے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر پارکر میں موروں کی بڑھتی ہوئی اموات کا سخت نوٹس لیتے ہوئی محکمہ جنگلات کو ان کے سد باب اور متعلقہ علاقوں میں فوری طور پر ادویات کی فراہمی کی ہدایات کی ہیں۔ سیکریٹری جنگلی حیات نے میڈیا کو آگاہ کیا ہے کہ تھرپار کر کے مختلف تعلقوں میں ٹیمیں تشکیل دے کر ویکسین اور اینٹی بایوٹک متاثرہ علاقوں میں بھیج دی گئی ہیں اور انہیں مطلوبہ ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ بیمار موروں کی رپورٹ فوری طور پر وائلڈ لائف کے مرکز یا ڈپٹی کمشنر کے کنٹرول روم میں دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی مقامی شخص، بیمار مور کو وائلڈ لائف سینٹر تک پہنچائے گا اسے اس کا کرایہ ادا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقامی رہائشیوں سے گزارش کی کہ وہ بیمار موروں سے دور رہیں کیونکہ یہ وائرس خطرناک اور منتقل ہونے والا ہے، محکمہ جنگلی حیات موروں کی اموات کے اسباب اور اس کو روکنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات اور پولٹری پروڈکشن یونٹ کے ماہرین پر مشتمل تین ٹیمیں ضلع تھرپار کر کے سات تعلقوں کے ڈپٹی کنزویٹر وائلڈ لائف حیدرآباد کی نگرانی میں تشکیل دی ہیں جن میں ننگر پارکر اور داھلی سہیل کھوسو، نمبر 0334-2611939، اشفاق علی میمن گیم آفیسر چھاچھرو، کالوئی اور اسلام کوٹ، نمبر 0333-2802661، غفار خان جمالی، گیم انسپکٹر مٹھی اور ڈپلو 0300-3009851 شامل ہیں۔

سب ٹیموں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں وہاں کے رہائشیوں کو روذانہ کی بنیاد پر آگاہی فراہم کریں اور ملٹی ویٹامن اور اینٹی بایوٹک کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ سیکریٹری وائلڈ لائف نے بتایا کہ مٹھی تھر پارکر کے ڈپتی کمشنر آفسز میں مقامی باشندوں کی رہنمائی کے لئے ایمرجنسی سیل قائم کئے گئے ہیں اور باشندوں کو سیکریٹری وائلڈ لائف اینڈ فاریسٹ 021-99203105، کنزویٹر وائلڈ لائف کراچی سندھ 021-99204951-52، ڈپٹی کنرویٹر وائلڈ لائف حیدرآباد ڈویزن 0300-8370349/0229260515-16، ضلعی گیم واردن تھر پار کر (مٹھی) 02322262312 پر رانطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :