سید خورشید احمد شاہ کی ویسٹ انڈیز میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد

منگل 16 مئی 2017 11:34

سید خورشید احمد شاہ کی ویسٹ انڈیز میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ٹیم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے ویسٹ انڈیز میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ٹیم اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے مصباح الحق اور یونس خان کو کرکٹ کیرئیر کے شاندار اختتام پر خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اور ان کی خواہش ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ جلد از جلد ہماری سرزمین پر واپس آئے اور ہم اس شاندار کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم بھی بنی جو قابل فخر اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :