سید خورشید احمد شاہ کا ملک کے مایہ ناز فنکار عمر شریف کو ٹیلی فون‘ خیریت دریافت کی

منگل 16 مئی 2017 11:35

سید خورشید احمد شاہ کا ملک کے مایہ ناز فنکار عمر شریف کو ٹیلی فون‘ خیریت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے ملک کے مایہ ناز فنکار عمر شریف کی ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں جاری کردہ بیان کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے عمر شریف کو لاہور میں پھولوں کا گلدستہ بھی بھجوایا جہاں وہ ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ عمر شریف نے اپوزیشن لیڈر کی طرف سے مزاج پرسی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :