اسلامک فنانس کے شعبہ کی ترقی سے دنیا سے دولت کی عدم مساوات اور غربت کا خاتمہ کیا جاسکتاہے،آئی ڈی بی اور عالمی بینک کے اسلامک فنانس شعبہ کی مشترکہ رپورٹ

منگل 16 مئی 2017 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) اسلامک فنانس کے شعبہ کی ترقی سے دنیا سے دولت کی عدم مساوات اور غربت کا خاتمہ کیا جاسکتاہے۔ اسلامک ڈویلپمنٹ بنک ( آئی ڈی بی) اور عالمی بینک کی اسلامک فنانس کے شعبہ کے حوالے سے جاری کردہ مشترکہ رپورٹ کے مطابق شعبہ کی ترقی سے غربت کے خاتمہ میں نمایاں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ڈی بی گروپ کے صدر ڈاکٹر بندر حجار نے کہاہے کہ دونوں اداروں نے شعبہ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جو شعبہ کے تمام شراکت داروں کے لئے سود مند ثابت ہوگی اور اسلامک فنانس کے شعبہ کی ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی فنانس کے شعبہ خوشحالی ، ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے ، پیسے کی عدم مساوات اور غربت کے خاتمہ میں بنیادی کردار ادا کرسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی فنانس کا شعبہ روایتی بینکاری کے مقابلہ میں دنیا سے غربت اور پائیدار ترقی سمیت دولت کی عدم مساوات کے مسائل کا خاتمہ کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :