کلبھوشن یادیو کا معاملی عالمی عدالت میں; بابر اعوان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 مئی 2017 11:15

کلبھوشن یادیو کا معاملی عالمی عدالت میں; بابر اعوان نے نیا پنڈورا باکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے عالمی عدالت انصاف جانے کی یہ ڈیولپمنٹ اچانک ہوئی ۔ پہلی بات یہ ہے کہ دس مئی کو پاکستان کو عالمی عدالت انصاف سے نوٹس سرو ہواجو کہ پاکستان کے دفتر خارجہ کو موصول ہوا۔

اب چونکہ پاکستان کو کوئی دفتر خارجہ نہیں ہے لہٰذا یہ ذمہ داری وزیر اعظم نواز شریف پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی جانب سے کیس فائل ہو چکا تھا۔ پاکستان کا وزیر اعظم ہاﺅس،وزیر اعظم ، دفتر خارجہ ، وزارت خارجہ اور چیف ایگزیکٹو سمیت تمام ٹاپ ہاﺅس خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سجن جندال سے ملاقات میں ایسی کیا بات ہوئی جو مجھے اور آپ کو نہیں بتائی جا سکتی۔

(جاری ہے)

وہ آئے اور فنائی کر کے چلے گئے ۔ وہ گفتگو کیا تھی قوم کو بتا دیں ٹیپ چلا دیں۔ بابر اعوان نے بتایا کہ عالمی عدالت انصاف میں انڈیا کا جج پینل پر ہے۔ رولز اس کے یہ کہتے ہیں کہ پاکستان اپنا ایڈہاک جج پینل پر بھیج سکتا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جب ووٹنگ ہو جائے تو ایک ویٹو پاور رکھ سکتے ہیں۔ کیا آپ کو اس بات کا یقین ہے کہ جو بات مجھے پتہ ہے وہ کسی اور کو نہیں پتہ تھی؟ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :