ٹی وی چینلوں پر صحت عامہ کے پروگرام، صحت سے متعلق پیغامات و طبی مشورے ترجیحی بنیادوں پر نشر کیے جائیں گے، وزارت نیشنل ہیلتھ سروس کو پیمرا کا تعاون حاصل

منگل 16 مئی 2017 12:41

ٹی وی چینلوں پر صحت عامہ کے پروگرام، صحت سے متعلق پیغامات و طبی مشورے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ر یگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن پاکستان میں عوام الناس کی صحت و تندرستی کی بہتری کے سلسلے میں ٹی وی چینلوں کے ساتھ مل کراقدامات کررہی ہے ، صحت عامہ کے پروگرام اور صحت سے متعلق پیغامات وطبی مشورے وغیرہ ترجیحی بنیادوں پر نشر کیے جائیں گے اس ضمن میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی(پیمرا) کا تعاون حاصل ہوگیا ہے۔

جبکہ صحت عامہ کی بہتری کے سلسلہ میں دیئے جانے والے پبلک سروس پیغامات پیمرا آرڈیننس کی دفعہ20اور پیمرا قواعد کے مطابق چینلز کو نشریات کا10فیصد وقت پبلک سروس پیغامات کے لیے وقف کرنے کا کہا گیا ہے اس ائیر ٹائم میں سماجی پروگرام اور صحت کے پیغامات کو ترجیح دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے متعلقہ محکموں کو ہدایات دی ہیں کہ قومی میڈیا نیٹ ورکس صحت عامہ کے اہم مسائل اور امور بارے عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی پر قابو پانے اوردیگر امراض کے بارے میں پیغامات کا مقصد سرطان ،دل اور پھیپھڑوںاور ذیابیطس جیسے امراض کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس ضمن میں ابلاغی مہم کا ابتدائی پائلٹ پروگرام ’’سپونج ‘‘کے نام سے چینلز کے تمام سٹیشنز پر شروع ہوگیا ہے تمباکو نوشی پر قابو پانے والے سیل کے ڈائریکٹر نے توقع ظاہر کی ہے کہ پبلک سروس پیغامات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور عوام الناس میں تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والے امراض بارے شعور و آگاہی پیدا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :