فلوریڈا رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ کے چار میچز کی میزبانی کرے گا

منگل 16 مئی 2017 12:55

فلوریڈا رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ کے چار میچز کی میزبانی ..
کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) امریکی ریاست فلوریڈا رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ (سی پی ایل) کے چار میچز کی میزبانی کرے گا، سی پی ایل گورننگ کونسل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فلوریڈا کو ٹی ٹونٹی لیگ میچز کی میزبانی کرنے کی اجازت دینے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سی پی ایل حکام نے آئی سی سی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد رواں برس شیڈول سی پی ایل کے چار میچز فلوریڈا میں کرانے کا اعلان کیا جبکہ امریکہ کرکٹ ایسوسی ایشن تاحال معطل ہے۔ سی پی ایل 4 اگست سے 10 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔