تائیوان میں5.6شذت کا زلزلہ

زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر تھی ، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

منگل 16 مئی 2017 13:13

تائیوان میں5.6شذت کا زلزلہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) تائیوان کی ٹائی ٹنگ کائونٹی میں گذشتہ روز 7:12منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 23.31ڈگری شمالی عرض بلد اور 121.49ڈگری مشرقی طول بلد میں تھا ، زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر بیان کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :