وسیم اکرم اور شعیب اختر بنے مولا جٹ اور نوری نتھ

منگل 16 مئی 2017 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) وسیم اکرم اور شعیب اختر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دو اہم نام ہیں جنہوں نے کئی سالوں تک کرکٹ کی دنیا میں اپنے شاندار کھیل سے شائقین کے دل جیتے تاہم ان دونوں کا یہ نیا روپ آپ کو حیران کردے گا۔

(جاری ہے)

ان دونوں نے 1979 کی فلم ’مولا جٹ‘ کے کردار مولا جٹ اور نوری ناتھ کا کردار اپنایا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ان دونوں نے یہ روپ کسی نئی فلم یا ڈرامے کے لیے نہیں بلکہ رمضان میں نشر ہونے والے ایک انٹرٹینمنٹ پروگرام کے لیے اپنایا۔

متعلقہ عنوان :