ن لیگ میں شامل کرنے کی کوشش پر میں نے چوہدری نثار کو صاف جواب دے دیا۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 مئی 2017 12:58

ن لیگ میں شامل کرنے کی کوشش پر میں نے چوہدری نثار کو صاف جواب دے دیا۔ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2017ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری نثار نے مجھے فون کیا، اور میرے ڈرائیور کو بھی فون کیا کہ شیخ رشید سے بات کرواؤ۔ انہوں نے دو سے تین مرتبہ مجھے کال کی جس پر میں نے انہیں کہا کہ میں عمران خان کو زبان دے چکا ہوں۔ پھر ان کے لوگوں نے کہا کہ آپ کو اسپتال میں داخل کروا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

میں نے کہا کہ میں اچھا خاصا صحتمند ہوں۔ اور پنڈی کے لوگ سیاسی طور پر ذہین لوگ ہیں۔ آپ وہاں کسی رکشہ ڈرائیور سے بھی بات کریں گے تو وہ نیشنل لیول کی بات کرے گا۔ میں نے نثار کو کہا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دنوں میں کسی بچی نے بھی مجھے فون کیا میں نے اسے بھی کہا کہ عزتیں روز نہیں بنا کرتیں۔ میں سات مرتبہ وزیر رہ چکا ہوں۔ جو عزت مجھے آج ملی ہے اس کا دسواں حصہ بھی مجھے بطور وزیر رہ کر نہیں ملا۔ شیخ رشید نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: