ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کر دیا

گزشتہ سات سال سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے،کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کرکٹ کمیونٹی اور دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے ملنے والے پیار اور عزت پر شکریہ ادا کرتا ہوں،مصباح کا ٹوئٹر پیغام

منگل 16 مئی 2017 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخی فتح کے بعد مداحوں کیلئے پہلا پیغام جاری کر دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ سات سال سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا بہت اعزاز کی بات ہے اور میں کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اسے واقعی بہت ہی خاص بنا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کرکٹ کمیونٹی اور دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ کرکٹ کمیونٹی اور دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے ملنے والے پیار اور عزت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی سمجھتا ہوں۔واضح رہے کہ کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز جیتی اور 59 سال بعد انہیں کی سرزمین پر شکست دے کر اپنے کیرئیر کا اختتام بھی یادگار بنادیا۔