میں سیاست چھوڑ کر کوئی انقلابی گروپ جوائن کر لوں گا۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 مئی 2017 13:28

میں سیاست چھوڑ کر کوئی انقلابی گروپ جوائن کر لوں گا۔ شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان کو دو باتیں کہیں ۔ ایک یہ کہ مجھے تمہاری ایک بات بہت پسند ہے جو تم کہتے ہو کہ ہارتا وہی ہے جو ہار مان لے۔

(جاری ہے)

میں نے عمران خان کو کہا ہے کہ مجھے تمہاری ایمانداری بھی بہت پسند ہے، لیکن اگر تمہارے دور میں بھی غریب کی حالت نہ بدلی، پھر میری زندگی کا مشن تباہ ہو جائے گا اور پھر مجھے کوئی انقلابی گروپ جوائن کرنا پڑے گا۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ میں سیاست چھوڑ دوں گا ۔ اور میں ایک خود کُش سیاستدان ہوں جو اپنا تابوت اپنے کندھے پر رکھ کر چلتا ہوں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:


متعلقہ عنوان :