ضلع ناظم کی جانب سے اپوزیشن ممبران کو فنڈز کی فراہمی کے جرگہ کی پاسداری نہیں کی گی، صاحبزادہ حامد شاہ

منگل 16 مئی 2017 13:49

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) ضلع کونسل ہری پور میں اپوزیشن لیڈر صاحبزادہ حامد شاہ نے کہا ہے کہ ضلع ناظم کی جانب سے حکومتی اور اپوزیشن ممبران کے مابین فنڈز کی فراہمی کے جرگہ کی پاسداری نہیں کی گی، ہم صوبائی احتساب کمیشن سمیت لوکل گورنمنٹ کمیشن کے پاس جائیں گے، اپوزیشن نے حکومت کے ساتھ ملکر متفقہ طور پر بجٹ منظور کروایا مگر اپوزیشن کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

صلع کونسل کے باہر ضلع ناظم کے خلاف اپوزیشن ممبران ملک پرویز، چوہدری محمد داد، حاجی حیات خان، سعید خان، پرویز، نذیر اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ وہ ضلع کونسل کے باہر اپوزیشن ممبران ملک پرویز، چوہدری محمد داد، حاجی حیات خان، سعید خان، پرویز، نذیر اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پوری کونسل کی جانب سے ڈی پی او ہری پور ایک معزز ممبر کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی مگر ڈی پی او اس پر ٹس سے مس نہیں ہوئے، انہیں ضلع کونسل میں بریفنگ دینے سے روک دیا گیا ہے، اگر وہ کونسل میں آئے تو ان کا راستہ روکیں گے۔

متعلقہ عنوان :