اپنا آخری دن خاص بنانے کیلئے اپنے مداحوں ، کھلاڑیوں دونوں کا شکر گزار ہوں‘ مصباح الحق

کرکٹ کمیونٹی ، دنیا بھر سے مداحوں کاپیار ، عزت میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے ‘ ٹوئٹر پیغام

منگل 16 مئی 2017 14:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 65 سال بعد تاریخی فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے مداحوں کے لیے پیغام جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے مصباح الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سات سال تک ٹیم کا کپتان رہنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اپنا آخری دن خاص بنانے کے لیے میں اپنے مداحوں اور کھلاڑیوں دونوں کا شکر گزار ہوں۔ایک اورٹوئٹ میں مصباح نے لکھا کہ اتنا پیاراورعزت دینے پرکرکٹ کمیونٹی اور دنیا بھر سے اپنے مداحوں کا شکر گزارہوں۔ میں اسے اپنی زندگی کی بڑی کامیابی قراردیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :