شام کے شہر دیر الزور میں داعش کے ہاتھوں آثار قدیمہ کی بربادی کی ویڈیو جاری

منگل 16 مئی 2017 15:12

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کی جانب سے دیر الزور شہر میں تاریخی نوادرات اور آثار قدیمہ کی بربادی کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں جنگجوں کو دیر الزور شہر میں تاریخی نوادرات اور آثار قدیمہ کی توڑپھوڑ کرتے دکھایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدت پسند تنظیم دولت اسلامیداعش عراق اور شام میں تاریخی آثار قدیمہ کی تباہی اور بربادی میں مشہور ہے۔

حال ہی میں داعش کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو فوٹیج میں جنگجوں کو دیر الزور شہر میں تاریخی نوادرات اور آثار قدیمہ کی توڑپھوڑ کرتے دکھایا گیا ہے۔ داعش کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی گئی ہے۔دیر الزور: مورتیوں کی توڑپھوڑ کے عنوان سے جاری کردہ فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ یہ آثار قدیمہ عراق کی سرحد سے متصل مغربی البوکمال میں الصالحیہ کے مقام پر پائی گئی تھیں جنہیں بتاہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ایک داعشی جنگجو کو آثار قدیمہ کی توڑپھوڑ کے دوران یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ وہ بت ہیں جنہیں تم نے اللہ کے بجائے اپنے معبود بنا رکھا ہے۔ اب دیکھو اپنے معبودوں کا حال۔خیال رہے کہ داعش پر انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے ساتھ ساتھ تاریخی آچار قدیمہ کو تباہ کرنے اور اپنی مالی ضروریات کے لیے نوادرات کو اونے پونے فروخت کرنے کا بھی الزام عاید کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :