اپنا نام اُسامہ بن لادن بتانے والے بھارتی شخص کو گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 مئی 2017 15:19

اپنا نام  اُسامہ بن لادن بتانے والے بھارتی شخص کو گرفتار کر لیا گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2017ء) : اپنا نام اُسامہ بن لادن بتانے والے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری صدام حسین منصور نے القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن کے نام پر اپنا شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کی۔ پولیس سپریٹنڈنٹ نے بتایا کہ صدام حسین کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ صدام حسین نے اپنا نام اُسامہ بن لادن اور اپنی رہائش گاہ ایبٹ آباد پاکستان ظاہر کر کے شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

صدام نے اُسامہ بن لادن کی ایک دُھندلی تصویر اپ لوڈ کر کے فارم میں موجود مطلوبہ معلومات کی جگہ پُر نہیں کی۔ یہ معاملہ منظر عام پر آتے ہی صدام کے خلاف ایک شکایت راجھستان پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی۔ متعلقہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ صدام القاعدہ کے سربراہ اور دہشتگرد اُسامہ بن لادن کے نام پر شناختی کارڈ کیوں بنوانا چاہتا تھا؟ یاد رہے کہ اُسامہ بن لادن کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں رات کے وقت امریکی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :