ریگی چیلنج فٹبال ٹورنامنٹ 2017 اختتام پذیر،فائنل میں ریگی الیون نے حیات آباد یونائیٹڈ کو پانچ تین سے شکست دی

منگل 16 مئی 2017 16:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) ریگی چیلنج فٹبال ٹورنامنٹ 2017 اختتام پذیر ، فائنل میں ریگی الیون فٹبال کلب نے حیات یونائیٹڈ فٹبال کلب کو پنلٹی کک کے ذریعے پانچ تین سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، دونوں ٹیموں کے مابین میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی کک کے ذریعے کیاگیا اس موقع پر ٹائون تھری ہزار خوانی ناظم نصر من اللهنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پرو عبدالولی خان یونیورسٹی جہانزیب خلیل ، خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری باسط کمال ،ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی حیات خان ، ملک ہدایت، عطاء الله جان ، چیف آرگنائزگوہر خان خلیل، کوچ عدنان خلیل ممبرز آرگنائزنگ کمیٹی حاجی احسان الله، اختر الله، منظور حسین ، دلروز، سہیل خان ، حکیم خان حاجی تواب خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ریگی فٹبال گرائونڈ پر دو ماہ سے جاری ریگی چیلنج فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل گزشتہ روز حیات آباد یونائیٹڈ فٹبال کلب اور ریگی الیون فٹبال کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں ریگی کلب نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد فائنل پانچ تین سے اپنے نام کی۔ اس سے قبل مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔ ریگی کی طرف سے پہلے ہاف کے دسویں منٹ میں عاطف نے گول کیا جس کو حیات آباد یونائیٹڈ کی طرف سے سہیل نے بیسویں منٹ میں گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کیا ۔

اضافی ٹائم میں میچ ایک ایک سے برابررہا جس کے بعد پنلٹی کے ذریعے میچ کا فیصلہ کیا گیا جس میں ریگی نے پانچ جبکہ حیات آباد کلب نے تین گول کئے اس سے پہلے سیمی فائنل میں ریگی الیون کلب نے ابدرہ کلب کو چار دو سے شکست دی دوسرے سیمی فائنل میں حیات آباد یونائیٹڈ نے جمرود کلب کو تین ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا۔ ٹورنامنٹ میں پورے خیبرپختونخوا سے 52 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر چیف آرگنائز گوہر خان خلیل نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہرسال باقاعدگی کے ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کی جاتی ہے جس میں فری انٹر ی ہوتی ہے ۔ ٹورنامنٹ کا مقصد ریگی کے عوام کا سپورٹس سے لگائو اور امن کا پیغام دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :