بجٹ عوام دوست اور عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا‘ وائی فائی نیٹ ورکس کا کنٹرول اداروں کے پاس ہوتا ہے

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 16 مئی 2017 16:29

بجٹ عوام دوست اور عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا‘ وائی فائی نیٹ ورکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجٹ عوام دوست اور عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا‘ وائی فائی نیٹ ورکس کا کنٹرول اداروں کے پاس ہوتا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان کی خواہش ہے کہ بجٹ عوام دوست اور عوام کی امنگوں کے مطابق ہو اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر بجٹ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ وائی فائی کا نیٹ ورک موجود ہوتا ہے اگر موجودہ حکومت عوام کی سہولت کے لئے اگر وائی فائی کا پروگرام بنا رہی ہے تو اس میں قباحت نہیں وائی فائی کے نیٹ ورکس کا کنٹرول اداروں کے پاس ہوتا ہے۔