عدالت نے ڈی جی رینجرز سندھ کو فاروق ستار کی گرفتاری کا حکم دے دیا

ڈی جی رینجرز سندھ 31مئی تک مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں، عدالت

منگل 16 مئی 2017 17:03

عدالت نے ڈی جی رینجرز سندھ کو فاروق ستار کی گرفتاری کا حکم دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کو حکم دیا ہے کہ وہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہائوسز پر حملوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کے مفرور ملزمان ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہائوسز پر حملے کے کیس میں مفرور ملزمان سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔عدالت نے ایک بار پھر فاروق ستار اور عامرخان سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کو حکم دیا کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرکے 31 مئی کو عدالت میں پیش کریں۔ملزمان پر 22 اگست 2016 کو قائد ایم کیو ایم کی ملک مخالف تقریر میں سہولت کاری اورمیڈیا ہائوسز پر حملے کا الزام ہے۔ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :