زلزلہ میں تباہ سکول کی عمارت کیلئے سماجی تنظیم سائبان کی جانب سے شیلٹر اور فرنیچر کے لیے رقم مختص

12سالوں میں سکول کی عمارت نہ بن سکی سائبان نے شیلٹر اور فرنیچر فراہم کرنے کا اعلان

منگل 16 مئی 2017 17:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) وزیر اعظم کے حلقہ اولڑاں خور میں زلزلہ میں تباہ ہونے والی سکول کی عمارت کے لیے سماجی تنظیم سائبان کی جانب سے شیلٹر اور فرنیچر کے لیے رقم مختص،12سالوں میں سکول کی عمارت نہ بن سکی سائبان نے شیلٹر اور فرنیچر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ،عوام علاقہ کی جانب سے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائنزیشن کو خراج تحسین ،سائبان نے سینکڑوں پرائمری سکولوں میں شیلٹر اور فرنیچر فراہم کیے ہیں ،دور افتادہ علاقوں میں سکولوں میں سہولیات کی فراہمی سمیت بچیوں کو سکولوں میں داخل کروانا سائبان کی پہلی ترجیح ہے ،صرف یونین کونسل کھلانہ میں 8لاکھ سے زائد کی رقم سکولوں کی بہتری پر صرف کی جاچکی ہے مزید اقدامات بھی کرر ہے ،وزیر اعظم اور وزیر تعلیم کے حلقوں کے اکثر تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان ہے ،بچوں کے پڑھنے کے لیے جگہ نہیں ہو گی تو وہ کیسے تعلیم حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے پروجیکٹ مینجر محمد رفیق،پروجیکٹ آفیسرمحمد سیف،عمیر و دیگر نے سکول منجمنٹ کمیٹیز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آمدہ بجٹ میں حکومت کی پہلی ترجیح پرائمری سکولوں کی عمارات کی تعمیر ہونی چاہیے،سکولوں میں سہولیات میسر ہوں گی تو تب ہی بچے تعلیم بھی حاصل کر سکیں گے ،بچیوں کو سکولوں میں داخل کروانے کے لیے سائباں نے اہم کردار ادا کیا ہے سائبان نے اب تک سینکڑوں بچیوں کو سکولوں میں داخل کروایا ہے ،اساتذہ کی تنخواہوں کو پراگرس کے ساتھ مختص کیا جانا چاہیے ،انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کا حق ہر بچے کا حق ہے ،والدین بچیوں کو سکولوں میں داخل کروائیں ،سائبان کی جانب سے ورکنگ ایریاز میں داخلہ مہہم شروع کی جاچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :