وسیم اکرم کے ’’نئے حلیے ‘‘ نے شنیرا اکرم کو پریشان کردیا

منگل 16 مئی 2017 18:07

وسیم اکرم کے ’’نئے حلیے ‘‘ نے شنیرا اکرم کو پریشان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) قومی کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ’’نوری نتھ ‘‘اور شعیب اختر کو ’’مولا جٹ ‘‘کے نئے روپ سے مداحوں بہت لطف اندوز ہوئے تاہم وسیم اکرم اس’ حلیے‘میں گھر پہنچے تو ان کی اہلیہ شنیرا ان کی حالت دیکھ کر گھبرا گئیں اور اپنے جذبات کا اظہار مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کردیا۔

(جاری ہے)

شنیرا نے وسیم اکرم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ’’آپ سوچ سکتے ہیں کہ جب کام پر سے وسیم اکرم کی جگہ یہ شخص گھر آیا تو میں کتنی گھبرا گئی ہوں گی ‘‘۔ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے چہرے کے تاثرات کے بارے میں کہا کہ’’ جب آپ باروچی خانے میں اپنے شوہر کے لیے کھانا بنا رہے ہوں اور اچانک ’’نوری نتھ ‘‘کے روپ میں آجائے تو ایسا چہرہ بنتا ہے۔‘‘واضح رہے کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر نجی چینل کیلئے ایک خصوصی پروگرام کر ر ہے ہیں جس میں دونوں کرکٹرز منفرد روپ اور انداز میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :