مصباح، یونس اور شاہد آفریدی کیلئے الوداعی تقریب 25 مئی کو سجے گی

مصباح الحق کو سپرٹ آف کرکٹ ٹرافی ،یونس خان کو دس ہزار رنز بنانے پر ایوارڈ دیا جائے گا

منگل 16 مئی 2017 18:20

مصباح، یونس اور شاہد آفریدی کیلئے الوداعی تقریب 25 مئی کو سجے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح، یونس اور شاہد آفریدی کو الوداع کہنے کیلئے پلان مکمل کر لیا۔ کرکٹ بورڈ کی جنرل باڈی میٹنگ 25 مئی کو طلب کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تینوں لیجنڈز کے لیے الوداعی تقریب بھی اسی دن ہو گی۔ پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کو سپرٹ آف کرکٹ ٹرافی بھی دی جائے گی۔ یونس خان کو دس ہزار رنز بنانے پر ایوارڈ دیا جائے گا۔ تقریب میں بوم بوم شاہد آفریدی کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔