ملک ریاض کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے ،مجیب الرحمان خان

بحریہ ٹائون کی شاندار تعمیرات سے پاکستانی معاشرے میں مثبت تبدیلی آئی ،معاشی تجزیہ نگار

منگل 16 مئی 2017 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) صدر کلچر ل لٹر یری اینڈ انٹر نیشنل فرینڈز فورم اور معاشی تجزیہ نگار مجیب الرحمان خان کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹائون کے روح رواں ملک ریاض کوتعمیراتی صنعت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے پر حکومت پاکستان کی جانب سے ان کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے ۔ملک ریاض نے ملکی صنعتوں کی ترقی ،عوام کو بہترین رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ فلاحی کاموں اورعوام کیلئے روزگار کی فراہمی کے بھر پور مواقع پیدا کئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔مجیب الرحمان خان نے مزید کہا کہ بحریہ ٹائون کی شاند ار تعمیرات نے اسلام آباد ،کراچی ،لاہور میں لوگوں کا طرز زندگی بہتر کرنے کے علاو ہ پاکستانی معاشرے میںبھی مثبت تبدیلی کیلئے کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے قلب میں واقع بحریہ اسپورٹس سٹی میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر ملک ریاض کا قابل تقلید کارنامہ ہے ۔

جدید سہولیات سے آراستہ اس اسٹیڈیم میں 50ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے جبکہ اس میں جمنازیم کے ساتھ اسکواش اور بیڈ منٹن کورٹس بھی عالمی معیار کے عین مطابق ہونگے ۔بحریہ اسپورٹس سٹی میں فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر سے کھلاڑیوں اور شائقین کو رہائشی سہولیات میسر آئیں گی ۔بحریہ اسپورٹس سٹی میں پاکستان کی پہلی 27ہول والی PGAاسٹینڈر ڈ گالف کورس کمیونٹی جو کہ دبئی کے طر ز پر بنائی جارہی ہے ۔دنیا کی تیسری بڑی مسجد اور بین الاقوامی یونیورسٹی،اسلامی عجائب گھر اور ثقافتی مرکز کی تعمیر بھی ریاض ملک کا ایک بڑا کارنامہ ہے ۔ان تمام منصوبوں میں پانی ،بجلی اور دیگر شہر ی سہولتوں کا بلاتعطل فراہمی کیلئے بہترین انتظام کو یقینی بنایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :