ایف بی آر کابجٹ میں450ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ افسوسناک ہے،میاں کامران سیف

منگل 16 مئی 2017 19:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے بجٹ میں 450ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ ایک دکھلاوا رہ گیا اصل بجٹ تو بجٹ کے بعد منی بجٹ کی صورت میں سامنے آتے ہیں جب پٹرول ،بجلی و دیگر چیزوں کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً اضافہ کردیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میاں کامران سیف نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے انہوںنے کہا کہ ابھی رمضان کی آمد کافی دور ہے لیکن منافع خور مافیا نے اشیائے خوردونوش سمیت ہر شے کی قیمتوںمیں ہوشربا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے رمضان بازاروںکی افادیت ختم ہوکر رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان بازاروںمیں 5سے 10روپے تک ریلیف کا اعلان کرنے والے یہ دیکھیں کہ ایک ماہ میں اشیاء کی قیمتوں میں10سے 50روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے اور یہ اضافہ ابھی مسلسل جاری ہے انہوںنے کہا کہ حکومت رمضان بازاروں کی بجائے رمضان کی آمد پر ایک ماہ پہلے والی قیمتیں ہی واپس لے آئے تو عوام کو رمضان میں روزہ کی حالت میں گرمی خوار نہ ہونا پڑے۔

متعلقہ عنوان :