اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی

منگل 16 مئی 2017 19:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وقاص ملک ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی تو پیمرا کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی نیوز کانفرنس کی سی ڈی اور ٹرانسکرپٹ جمع کرا دیا گیا ہے،غیر اخلاقی مواد نشر ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ہدایت کی تھی، غیر اخلاقی مواد نشر ہونے پر پیمرا نے جلوہ ٹی وی کا لائسنس منسوخ کیا مگر سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع دے دیا۔

جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آپ سندھ ہائی کورٹ کے نوٹس میں لائیں کہ ایسا اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ہوا ہے ۔ فاضل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدالت چیئرمین پیمرا کی نیوز کانفرنس کے متن کا جائزہ لے گی ۔عدالت نے کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :