فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

منگل 16 مئی 2017 19:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے شعبہ ایجو کیشن نے اساتذہ کی عملی تربیت پر تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کے ریسورس پر سن ڈاکٹر ملک بہلول اور ڈا کٹرخالد کیانی تھے۔

(جاری ہے)

اس ورکشاپ کے انعقاد کا بنیا دی مقصد شر کا ء کو یہ مو قع فرا ہم کر نا تھا کہ وہ بحثیت استاد عملی تعلیم اور عملی راستے کے درمیان کا فاصلہ کا تجر بہ کریں اور اس کے مختلف پہلوؤں اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کر نے کے ساتھ ساتھ اس کو پیشہ ورا نہ امور کی انجا م دہی میں بھی استعمال کر سکیں۔

ورکشاپ کے دوران ریسو رس پر سنزنے ایکٹو لر نگ میں استعمال ہو نے والی مہا رتوںاور مو جو دہ دور میںاس کی اہمیت و افا دیت کو زیر بحث لا یا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے تعلیمی نظا م میںطلبہ کو شا مل کر نے کی ضرورت ہے کیو نکہ ان کی شمولیت کو بغیر سیکھنے اور سکھا نے کے عمل کو بہتر نہیں بنا یا جا سکتا۔ اس ورکشا پ میں یو نیورسٹی کے مختلف شعبہ جا ت کے اسا تذہ کے علاوہ جڑواں شہروںکے دیگر تعلیمی ادا روں کے اساتذہ کرام نے بھی شر کت کی ۔ یہ ورکشاپ تین روز تک جاری رہے گی۔