حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست پر حکومت سے جواب طلب

منگل 16 مئی 2017 20:18

حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست پر حکومت سے جواب طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے جماعتہ الدعوة کے امیر حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست پر حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے کیس کی ساعت کی۔

(جاری ہے)

حافظ سعید کے وکیل نے دوران سماعت موقف اپنایا کہ سنگل بنچ نظر بندی برقرار رکھنے کے احکامات جاری نہیں کر سکتا۔نظر بندی ختم کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ کے نظر ثانی بورڈ میں سماعت جاری ہے۔فاضل بنچ نے حکومت سے نظر بندی سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 23مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :