Live Updates

حکومت کیخلاف آوازکومنطقی انجام تک پہنچائیں گے،عمران خان

دہشتگردی آج بھی بڑامسئلہ ہے،آپریشن ضرب عضب اورردالفسادکےباوجودچیلنجزموجودہیں،پی ٹی آئی نےشفاف انتخابات کیلئےبہت جدوجہدکی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی کینیڈین ہائی کمشنرسےملاقات میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 مئی 2017 18:55

حکومت کیخلاف آوازکومنطقی انجام تک پہنچائیں گے،عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔16مئی2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کینیڈین ہائی کمشنرنے ملاقات کی،جس میں پاک کینیڈاتعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات میں کینیڈین ہائی کمشنرسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی آج بھی پاکستان کودرپیش مسائل میں سے ایک ہے۔

آپریشن ضرب عضب اور ردالفسادکے باوجودچیلنجزموجودہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان عملدرآمداور نیکٹاکی فعالیت انتہائی ضروری ہے۔عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے انتخابات میں شفافیت ناگزیرہے۔تحریک انصاف نے شفاف انتخابات کیلئے بہت جدوجہدکی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے کی گئی کاوشوں کے نتائج اطمینان بخش نہیں۔آج انتخابی اصلاحات کوقومی سیاست میں اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات