مصطفی کمال کے ماضی کا سب کو پتہ ہے، ایک شخص کے خلاف بیان بازی سے ان کے جرائم ختم نہیں ہو سکتے، کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ مصطفی کمال کی ڈوریاں کون ہلاتا ہے

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرعاجز دھامرہ کا مصطفی کمال کے بیانات پر ردعمل کا اظہار

منگل 16 مئی 2017 20:57

مصطفی کمال کے ماضی کا سب کو پتہ ہے، ایک شخص کے خلاف بیان بازی سے ان کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرعاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کے ماضی کا سب کو پتہ ہے، ایک شخص کے خلاف بیان بازی سے ان کے جرائم ختم نہیں ہو سکتے،کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ مصطفی کمال کی ڈوریاں کون ہلاتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو مصطفی کمال کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ان کی ہمدردی میں بیان نے تمام راز فاش کر دئیے ہیں۔

سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کسی کی لے پالک پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو خون سے نہلالے والے امن کی فاختہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں مگر کراچی کے عوام نام بدل کر سامنے آنے والے بہروپیوں کو بخوبی جانتے ہیں۔ سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور امن ان بہروپیوں کو پسند نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :