پی ایس پی کاملین مارچ، قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

مقدمےمیں مصطفی کمال، انیس قائمخانی،رضاہارون سمیت11رہنماء شامل،مقدمےمیں ہنگامہ آرائی،راستہ روکنےاورپولیس مقابلےکی دفعات شامل کی گئیں۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 مئی 2017 19:22

پی ایس پی کاملین مارچ، قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔16مئی2017ء) : پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کیخلاف تھانہ صدرمیں مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمے میں ہنگامہ آرائی،راستہ روکنے اور پولیس مقابلے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پی ایس پی کے ملین مارچ کیخلاف قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پرمقدمہ درج کرلیاگیاہے۔مقدمے میں مصطفی کمال، انیس قائمخانی،اشفاق منگی،رضاہارون،آفاق احمداور انیس ایڈووکیٹ سمیت 11رہنماؤں کوشامل کیاگیاہے۔مقدمے میں ہنگامہ آرائی،راستہ روکنے اور پولیس مقابلے کی دفعات شامل ہیں۔