پشاور, نیشنل بنک آف پاکستان میں سن کوٹہ کے تحت ملازمت دی جائی,بشیر اللہ

منگل 16 مئی 2017 23:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) تاروجبہ کے رہاشی بشیر اللہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان اورپشاورہائیکورٹ سے اپیل کی ہے کہ نیشنل بنک آف پاکستان میں سن کوٹہ کے تحت ملازمت دی جائے۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر اللہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد اکبر شاہ نیشنل بنک آف پاکستان میں ملازم تھے جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کو سن کوٹہ میں ملازمت نہیں دی جارہی، انکا کہنا تھا کہ یکم دسمبر 2015ء کو اس حوالے عدالت میں کیس دائر کیا جس پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تاہم نیشنل بنک آف پاکستان نے عدالت کے اس فیصلے پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں حکم امتناعی لیا ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کیس کیلئے اپنے وکیل کو فیس دینے سے قاصر ہے۔انہوں نے پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ کیس میں ان کے ساتھ مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :