ریسکیو1122ملتان کے زیر اہتمام ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد

منگل 16 مئی 2017 23:11

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو1122ملتان نے ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے دریائے چناب پر فرضی مشقوں کا اہتمام کیا جس میں تمام ادارے محکمہ زراعت ‘ سول ڈیفنس ‘میپکو ‘ محکمہ ہیلتھ ‘ پاپولیشن ویلفیئر‘سوشل ویلفیئر‘مقامی این جی اوز اور محکمہ لائیوسٹاک نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ان تمام اداروں میں ایمرجنسی سے متعلق پہلے سے طے شدہ ذمہ داریوں کے اظہار کے طور پر کیمپ بھی لگائے گئے جیسے محکمہ آبپاشی نے فلڈ کنٹرول روم ‘ محکمہ ہیلتھ فیلڈ ہسپتال اور سماجی تنظیموں نے اپنے دائرہ کارکے مطابق کیمپ لگائے،اس فلڈ موک ایکسرسائز کے مہمانِ خصوصی کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ تھے،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر1122ڈاکٹرکلیم اللہ نے مہمانِ خصوصی کو فرضی سیلابی ریسکیو کیمپ کا دورہ کرایا اور انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :