لاہور:محکمہ سیاحت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل سکندر حیات کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں دو سال کی توسیع کر دی

منگل 16 مئی 2017 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) محکمہ سیاحت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل سکندر حیات کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں دو سال کی توسیع کر دی گئی ہے ڈی جی سکندر حیات کا کنٹریکٹ جولائی 2017 ء میں ختم ہو رہا ہے ڈی جی سیاحت پنجاب کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری محکمہ سیاحت پنجاب کے وائس چئیر مین عمران گورایہ کی زیر صدارت ہونے والے محکمہ سیاحت کے بورڈ اف گورنز کے اجلاس میں کہا گیا جس میں مختلف تجاویز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔(قیوم زاہد)