سیاست دانوں کی آپس میں مشاورت ہوتی رہتی ہے، قمر زمان کائرہ

حکومت کے خلاف پی پی پی کا تحریک انصاف سے تعاون رہا ہے اور اب بھی ہے آئندہ بھی رہے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 16 مئی 2017 22:47

سیاست دانوں کی آپس میں مشاورت ہوتی رہتی ہے، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کی آپس میں مشاورت ہوتی رہتی ہے، حکومت کے خلاف پی پی پی کا تحریک انصاف سے تعاون رہا ہے اور اب بھی ہے آئندہ بھی رہے گا، منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کے خلاف پی ٹی آئی سے پی پی پی کا تعاون رہا ہے اب بھی ہے او رآئندہ بھی رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ روز میٹنگ ہوتی ہے ، فاٹا پانامہ اور دیگر ایشوز پر بھی تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ خورشید شاہ نے فاٹا اصلاحات پر پیپلزپارٹی کاموقف واضح کیا ہے ، سیاست دانوں میں مشاورت ہوتی رہتی ہے ، فاٹا پر بھی تحریک انصاف سے مشاورت کریں گے۔ (عابد شاہ)