آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پرکارروائی

شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان سے اسلحہ اور گولہ بارود کابھاری ذخیرہ برآمد کرلیا،آئی ایس پی آر

منگل 16 مئی 2017 22:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرشمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرکے اسلحہ اور گولہ بارود کابھاری ذخیرہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی ایجنسی تحصیل دتہ خیل جبکہ جنوبی وزیرستان کے گائوں پنگی پری خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی کی ۔جس کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کی بھاری مقداربرآمد کرلی گئی جن میں شارٹ مشین گنز، طیارہ شکن گن، راکٹ، گرنیڈ اورمختلف نوعیت کااسلحہ شامل ہے ۔یہ اسلحہ دہشت گردوں کے متروک ٹھکانوں سے برآمد کیاگیا۔بعدازاں برآمد شدہ اسلحہ اورگولہ وبارود زیرزمین دفن کردیاگیا۔