سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیراکی جانب سے سرکاری اشیا کا استعمال جاری

مشتاق سکھیرا نے گاڑیاں خودواپس نہ کیں قائم مقام آئی جی نے ڈرائیورز بھجوا کر واپس منگوا لیں‘ذرائع

منگل 16 مئی 2017 21:43

سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیراکی جانب سے سرکاری اشیا کا استعمال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیراکے زیر استعمال سرکاری اشیا کا سلسلہ شروع ‘مشتاق سکھیرا نے گاڑیاں خودواپس نہ کیں قائم مقام آئی جی نے ڈرائیورز بھجوا کر واپس منگوا لیں۔ذرائع کے مطابق سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے گھرمیں استعمال ہونیوالی 4 گاڑیاں جن میں دو بڑی اور دو لگژری گاڑیاں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

سابق آئی جی سے گاڑیاں قائم مقام آئی جی عثمان خٹک کے احکامات پرواپس منگوائی گئیں ہیںسابق افسران کو ایمانداری اور ریٹائرڈ افسران سے گاڑیان اور پروٹوکول واپس لینے والے سابق آئی جی مشتاق سکھیرا نے ریٹائرمنٹ کی35روزبعد تک گاڑیاں واپس نہیں کیں تو محکمانہ ڈرائیورز بھجوا کر سرکاری گاڑیاں واپس منگوا کر آئی جی پنجاب کے دفترمیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :