سندھ میں 95فیصد لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز یشن مکمل،چیف سیکریٹری رضوان میمن سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات

منگل 16 مئی 2017 21:51

سندھ میں 95فیصد لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز یشن مکمل،چیف سیکریٹری رضوان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) عالمی بینک کے مینجر ز گروپ برائے سائوتھ ایشیا نے منگل کو معروف اکنامسٹ ایسپرینیگا لیسو گیبسٹر کی قیادت میں چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن سے ملاقات کی۔چییر مین پلانگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ محمد وسیم ،سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن شازیہ رضوی ،سیکریٹری بلدیات رمضان اعوان اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ بھی موجود تھے ممبر آر اینڈ ایس بورڈ آف ریونیو سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن ٹاسک کی بابت بریفنگ میں بتایا کہ 95فیصد کمپیوٹرایزیشن لینڈ ریکارڈ مکمل ہوچکا ہے بلکہ ہ دنیا کے کسی بھی خطے سے انٹرنیٹ پر پراپرٹی ویریفیکیشن کی جاسکتی ہے بیرون ملک پاکستانیوں سمیت متعلقہ افراد نے مختصر مدت میں ایک لاکھ سے زاید افراد نے نیٹ پر لینڈ ریکارڈ ملاحظہ کیا ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وظائف کار کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس میں تعمیرات کے مختلف مراحل پر آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری رضوان میمن نے واضح کیا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے موثر اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ریگولیٹری ریفارمزاور آجرین کو فروغو آگہی کے لئے معقول پیش رفت ہورہی ہے۔چییر مین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ محمد وسیم نے بتایا کہ سی پیک سے مربوط اقدامت کے تحت دھابیجی میں اسپیشل اکنامک زون قائم کیا جارہا ہے۔

ون ونڈو آپریشن یقینی بنانے کے سلسلے میں وفاقی وصوبائی اداروں کے دفاتر ایک چھت کے نیچے قائم کئے جاررہے ہیں،تاکہ سرمایہ کاری اور صنعت خیزی کے فروغ کے لئے کم وقت میں زیادہ خدمات کی فراہمی عمل میں لائی جاسکے۔وفد کی قائد مس ایسپرینیگا لیسوگیسیٹر نے سندھ میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،سیکریٹری صنعت وتجارت عبدالرحیم سومرو سیکریٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات بقاء اللہ انڑ اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :