انسداد دہشت گردی عدالت کا ڈی جی رینجرز کو فاروق ستار ، عامر خان اور دیگر مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے 31 مئی تک پیش کرنے کا حکم

منگل 16 مئی 2017 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی جی رینجرز ایم کیو ایم پاکستان رہنما فاروق ستار ، عامر خان اور دیگر مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے 31 مئی تک پیش کریں، اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے کیس میں کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مفرور ملزمان ست متعلق پولیس رپورٹ مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پولیس مفرور ملزمان کو گرفتار کر کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، عدالت نے مفرور ملزمان فاروق ستار ، عامر خان ودیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا حکم دیا اور ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے 31 مئی تک عدالت میں پیش کریں، واضح رہے کہ ملزمان پر 22 اگست 2016 کو قائد ایم کیو ایم کی ملک مخالف تقریر میں سہولت کاری ، میڈیا ہاؤسز پر حملے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :