فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کیلئے معاملات طے پا گئے

muhammad ali محمد علی منگل 16 مئی 2017 21:51

فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار سے ملاقات، پارٹی میں ..
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مئی2017ء) فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے معاملات طے پا گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فردوس عاشق اعوان کی سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے معاملات بھی طے پاگئے۔ فردوس عاشق اعوان عمران خان سے آئندہ کچھ روز تک ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔