بھارت ‘ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے کیلئے قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنا چاہتا ہے، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی
بلوچستان، سندھ و دیگر علاقوں میں تخریب کاری و دہشت گردی کیلئے بے پناہ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے،مسلمان ملکوں میں دھماکے اور تکفیری گروہوں کو پروان چڑھانا بیرونی قوتوں کی خوفناک سازش ہے، مرکزی رہنما دفاع پاکستان کونسل کلبھوشن کے مسئلہ پر کوئی بیرونی دبائو قبول نہ کیا جائے۔ بھارت کشمیر میں بری طرح ناکام ہو چکا۔ آج کشمیر کے ہر شہر میں پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔بھارتی فوجی ماہرین اور ایجنسیاں کشمیرمیں اپنی شکست کا اعتراف کر رہی ہیں، گفتگو
منگل 16 مئی 2017 22:34
(جاری ہے)
قربانیوں و شہادتوں کے نتیجہ میں جلد ان شاء اللہ مظلوم کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔ مسلمانوں کیخلاف میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کو جنگی ہتھیار کے طو رپر استعمال کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا جارہا ہے۔ جب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ طے پایا انہیں برداشت نہیں ہوا۔ کل بھوشن کو ٹارگٹ یہ دیا گیاتھا کہ یہ منصوبہ کامیاب نہ ہواور اس سلسلہ میں یہاں قتل و غارت گری کا ماحول پیدا کیا جائے۔لیکن اس کی گرفتاری سے انڈیا کا یہ سارا منصوبہ ناکام ہو گیا۔انہوںنے کہاکہ برہان وانی کی شہادت کے بعدمقبوضہ کشمیر میں مظالم بہت بڑھ چکے ہیں۔نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے لیکن نام نہاد امن کے ٹھیکیدار ملک اور بین الاقوامی حقوق انسانی کے اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ نریندر مودی جس نے پاکستان توڑنے کا اعتراف جرم کیا اس کے دبائو پر محب وطن لیڈروں کی گرفتاری انتہائی شرم کا باعث ہے۔ بھارتی خوشنودی کیلئے حافظ سعید و دیگر رہنمائوں کو نظر بند کر کے تحریک آزادی کشمیر کے قلب میں خنجر گھونپا گیا۔ہمیں تحریک آزادی کشمیر کو مکمل طور پر سپورٹ کرنا اور تحریک آزادی کا پشتیبان بننا چاہئے۔حافظ محمد سعید ودیگر رہنمائوںکی نظربندی فی الفور ختم کی جائے۔بیرونی دبائو پر فیصلے کرنے کی بجائے خودمختار اور آزادریاست کی حیثیت سے فیصلے کئے جائیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت قائد اعظم کی کشمیر پالیسی سے انحراف کر رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر سرنڈر کی پالیسی ترک کی جائے۔انڈیا سے آلو پیاز کی تجارت درست نہیں۔ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی سے کشمیریوں کو مضبوط پیغام نہیں دیا جا سکا۔ حکومت بتائے کہ اس کی کشمیرپالیسی کیا ہی بھارت سے یکطرفہ دوستی کیلئے مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کو پس پشت نہ ڈالا جائے۔ ہم کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ سمجھتے ہیں ‘ہماری پالیسی وہی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کی ہے۔ آزادی کشمیر کیلئے کشمیری وپاکستانی قوم ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.