ٹانک، پولیوانچارج ورکر اور خاصہ دار فورس کے اہلکار سمیت اغواء ،

ملزمان ٹیم کے تین موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے

منگل 16 مئی 2017 22:37

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) ٹانک کے نیم قبائلی علاقہ ایف آر ٹانک سے پولیوانچارج کو ورکر اور خاصہ دار فورس کے اہلکار سمیت اغواء کرلیا،ملزمان ٹیم کے تین موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے تاہم خاصہ دارفورس کے اہلکار اور ورکر کو بعد میں رہاکردیا،پولیٹیکل انتظامیہ نے چالیس ایف سی آر کے علاقائی ذمہ داری کے قانون کے تحت کریک ڈائون شروع کردیتفصیلات کے مطابق نیم قبائلی ایف آر ٹانک کے علاقہ پنگ کے گائوں دیوانہ کورونہ میںپولیو ٹیم کے انچارج ثناء اللہ ساکن ملازئی (ٹانک) آپنے ساتھی پولیو ورکر رقیب اللہ اور سکیورٹی پر تعینات خاصہ دار فورس کے اہلکارپائی گل کے ہمراہ پولیو قطرے پلانے میں مصروف تھاکہ دریں آثناء چار نامعلوم نقاب پوش اغواء کاروں نے ٹیم کے تمام افراد کو یرغمال بناکر اغوا کرلیاتاہم بعد میں پولیو ورکر رقیب اللہ اور خاصہ دار اہلکار کو رہا کرکے پولیو انچارج ثناء اللہ اور پولیو ٹیم کے تین موٹر سائیکلوں آپنے ساتھ لے گئے

متعلقہ عنوان :