سی پیک پاکستان کا سب سے شفاف منصوبہ ہے اس کے ہر پہلو پر پارلیمنٹ میں بحث ہوئی ، سی پیک سے متعلق ہر معلومات ویب سائٹ پر موجود ہیں ، سی پیک میں کوئی خفیہ پہلو نہیں ،منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے اس کو ڈراونا خواب بنا کر پیش کیا گیا ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

بدھ 17 مئی 2017 04:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کا سب سے شفاف منصوبہ ہے اس کے ہر پہلو پر پارلیمنٹ میں بحث ہوئی ، سی پیک سے متعلق ہر معلومات ویب سائٹ پر موجود ہیں ، سی پیک میں کوئی خفیہ پہلو نہیں ،پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے اس کو ڈراونا خواب بنا کر پیش کیا گیا ۔

منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک طویل مدتی پلان فائنل ہوتے ہی ویب سائٹ پرپیش کیاجائیگا، طویل مدتی منصوبے پر جب دستخط ہوں گے تو سامنے لایاجائے گاجو چیز منظور نہیں ہوئی اسے منظر عام پر کیسے لایا جا سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں جو پاکستان کے مفاد کے خلاف ہو،سی پیک پر ایف پی سی سی آئی اور دیگرچیمبرز آف کامرس کو بریف کیا گیا ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے وفود چین کا دورہ کر چکے ہیں ، طویل مدتی پلان ، چین کی پارٹنرشپ کا مطلب پاکستان کو ترقی کے راستے پرلاناہے، ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے بڑے ملک سے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا سب سے شفاف منصوبہ ہے اس کے ہر پہلو پر پارلیمنٹ میں بحث ہوئی ، سی پیک سے متعلق ہر معلومات ویب سائٹ پر موجود ہیں ، سی پیک میں کوئی خفیہ پہلو نہیں ،پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے اس کو ڈراونا خواب بنا کر پیش کیا گیا ۔