22ء تک پن بجلی کا تناسب 36 فیصد تک بڑھ جائے گا،فرنس آئل سے بجلی کا پیداواری تناسب 12فیصد تک کم ہو جانے سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی ، وزارت پانی و بجلی

بدھ 17 مئی 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) 2022ء تک بجلی کی مجموعی قومی پیداوار میں آبی و سائل سے پیدا کی جانے والی بجلی کا تناسب 36 فیصد تک بڑھ جائے گا۔ وزارت پانی و بجلی کی رپورٹ کے مطابق 2022ء تک فرنس آئل سے بجلی کا پیداواری تناسب 12فیصد تک کم ہو جائے گا جس سے درآمد بل میں کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آئندہ چار سال کے بعد ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 10 فیصد ‘ نیوکلیئر انرجی سے 9 ‘ متبادل ذرائع سے 9فیصد ‘ مقامی قدرتی گیس سے 8 فیصد ‘ مقامی کوئلے سے 8 اور درآمدی کوئلے کی مدد سے 8 فیصد بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت آبی وسائل سے 34 فیصد بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ فرنس آئل سے 29 فیصد‘ مقامی قدرتی گیس سے 19 فیصد ‘ ایل این جی کی مدد سے 8 فیصد اور متبادل ذرائع بشمول نیو کلیئر انرجی کی مدد سے مجموعی طور پر 5فیصد بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :