حب میں ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی، کراچی کے 30 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

متاثر فیڈرز میں سے 7 بحال کردیئے، ترجمان کے الیکٹرک

بدھ 17 مئی 2017 11:02

حب میں ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی، کراچی کے 30 فیصد علاقوں میں بجلی کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) حب میں کے الیکٹرک ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے 30 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہو گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حب میں کے الیکٹرک ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے مختلف علاقے گلشن اقبال، لیاقت آباد، ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی، رفاع عام، شاہ فیصل اور الفلاح سوسائٹی سمیت 30 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے شاہ فیصل گرڈ پر بحالی کا کام جاری ہے گرڈ سے منسلک 13 فیڈر پر فراہمی متاثر ہے 7 فیڈر بحال کردیئے گئے ہیں جبکہ دیگر کی بحالی کے لئے کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :