سلمان خان کی فلم کا ٹوئیٹر پر ایموجی ہوگا

ٹیوب لائیٹ اب ٹوئیٹر کو فلم لائیٹ کردیگا ،ْڈائریکٹر کبیر خان

بدھ 17 مئی 2017 11:53

سلمان خان کی فلم کا ٹوئیٹر پر ایموجی ہوگا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) سلمان خان کی آنے والی فلم ’ٹیوب لائیٹ‘ بولی وڈ کی وہ پہلی فلم بن گئی جس کا ٹوئیٹر پر اپنا ایموجی ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایموجی سوشل میڈیا پر اس خاص نشان یا لوگو کو کہتے ہیں جو کسی ادارے یا برانڈ کا نام لکھتے وقت نمودار ہوتا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان نے ٹوئیٹ کی کہ ٹیوب لائیٹ اب ٹوئیٹر کو فلم لائیٹ کردیگا۔

(جاری ہے)

اب ٹوئیٹر صارفین جیسے ہی ٹوئیٹ پر #TubelightKiEid ٹائیپ کریں گے تو فلم کا ایموجی ظاہر ہوگا۔ٹیوب لائیٹ کے ایموجی میں سلمان خان سلیوٹ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔خیال رہے کہ ٹیوب لائیٹ فلم انڈو ،ْسینو وار پر مبنی ہے، جو چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کی وجہ سے ہوئی تھی۔اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ سہیل خان، محمد ذیشان ایوب، اور چینی اداکارہ زو زو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم آئندہ ماہ کے آخر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :