مسجد حرام میں حج کے ایام میں ہونے والے کرین حادثے کی سماعت مکہ عدالت میں بروز جمعرات سے شروع ہوگی

بدھ 17 مئی 2017 12:06

مسجد حرام میں حج کے ایام میں ہونے والے کرین حادثے کی سماعت مکہ عدالت ..
مکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی2017ء) :۔ کریمینل عدالت مکہ میں بروز جمعرات حج کے ایام میں ہونے والے کرین حادثے کی سماعت کا آغاز دوبارہ سے ہوگا ۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق ستمبر 2015ء میں ہونے والے حادثے کے کیس میں 13 مجرمین کے خلاف مقدمے کی سماعت کل ہوگی۔ عدالت اپیل نے عدالت کے ابتدائی فیصلے کو رد کردیا تھا اور اس کیس کو مکہ عدالت میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائع کے مطابق اس کیس میں شامل تمام ملزمین کو اس سماعت میں حاضری دینے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل اس واقعے کی تحقیقات آٹھ ماہ جاری رہیں جس کے بعد بیورو آف انویسٹی گیشن نے اس کیس کے ملزمین کو سزا دینے کے لئے کریمینل عدالت میں کیس جمع کروادیا۔ یہ تحقیقات بیورو آف انویسٹی گیشن کے جدہ ، مکہ اور ریاض میں قائم دفاتر نے کیں جنہوں نے بن لادن گروپ کے انجینئرز ، ٹیکنیشن اور ملازمین سے اس متعلق پوچھ گچھ کی جس کے پاس جرمن کے کرین کا آپریٹنگ سسٹم کا چارج تھا۔ جب کہ ان تحقیقات کا دائرہ کار مسجد حرام میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے کے ملازمین تک وسیع تھا۔

متعلقہ عنوان :