چار مزید خطرناک دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 مئی 2017 12:35

چار مزید خطرناک دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مئی 2017ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق چار مزید خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

(جاری ہے)

دہشتگرد شہریوں، سکیورٹی اداروں اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے خلاف ملٹری کورٹس میں کیس چلایا گیا۔ چاروں دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جُرم بھی کیا۔ پھانسی پانے والے چاروں دہشتگردوں کے نام احمد علی،اصغرخان،ہارون رشید اورگل رحمان ہیں جنہیں آج صبح تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

متعلقہ عنوان :