ممبئی شہر نے خود کا دفاع کرنا سیکھادیا ہے، اداکارہ نیتو چندرا

بدھ 17 مئی 2017 13:28

ممبئی شہر نے خود کا دفاع کرنا سیکھادیا ہے، اداکارہ نیتو چندرا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ نیتو چندرانے کہا کہ ممبئی شہر نے انہیں خود کا دفاع کرنا سیکھایا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نیتو چندرا اگرچہ ان کا تعلق پٹنا سے ہے لیکن انہوں نے ممبئی میں ایک مدت گزاری ہے،وہ ممبئی میں اندراپراستھا کالج کی طالبہ رہ چکی ہیں،انہیں کالج کے دور میں بہت دشواریاں پیش آئیں،اس وقت کوئی میٹرو بس نہیں ہوتی تھی،بس میں سفر کرنا انہیں گوارا نہیں تھا،وہ کالج پیدل چل کر جاتی تھی اور اچھی گریڈز حاصل کرنے کے لئے محنت کرتی تھیں کیونکہ ان کا تعلق ایک درمیانے طبقے سے تھا،اسی دور نے انہیں خود کا دفاع کرنا سکھایا اور انہیں رعب دار شخصیت کا مالک بنایا،اب وہ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ ڈٹ کر کر سکتی ہیں،اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں ممبئی کے کھانے اور تفریحی مقامات اب بھی بہت یاد آتے ہیں،اداکارہ کی نئی فلم ’’ونس اپون آٹائم ان بہار ‘‘ہے جو جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :