انتہا پسندی مسترد کرنے والے نوجوانوں کے کردار پر سیمینار، آرمی چیف خطاب کریں گے۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 مئی 2017 13:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مئی 2017ء) : انتہاپسندی کو مسترد کرنے والے نوجوانوں کے کردار پر سیمینار کل منعقد کروایا جائے گا۔ آئی ایس ہی آر کے مطابق سیمینار جی ایچ کیو میں منعقد کیا جائے گا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیمینار سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سیمینارہائی ایجوکیشن کمیشن کی معاونت سے منعقد کروایا جا رہا ہے۔ سیمینار میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرز، مدارس کے مہتمم اور طلبا شرکت کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیمینار میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :